مرغیاں 24 مختلف طریقوں سے بول سکتی ہیں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 7 جنوری 2017 23:52

مرغیاں 24 مختلف طریقوں سے بول سکتی ہیں

ماہرین کے مطابق مرغیاں 24 مختلف طریقوں سے بات کر سکتی ہٰیں۔مرغی جن طریقوں سے بات کرتی ہےان میں مختلف انداز سے آواز نکالنا اور جسم کی حرکات شامل ہیں۔
دی ٹائمز نیوز پیپر کے مطابق مرغیوں کی لغت 24 مختلف طرح کی کڑکڑ، تیز چیخنے کی اور غصے کی آوزوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔ان میں سے ہر آواز کا واضح اور الگ مطلب ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


تحقیق کے مطابق مرغی کا دل تیز ہوا میں پھرتے اپنے چوزوں کو دیکھ کر بھی تیزی سے دھڑکنے لگتا ہے۔مرغیاں 6 منٹ تک کے وقت کے وقفوں کا بھی تعین کر سکتیں ہیں اور جب کچھ برا ہونے لگے تو مشتعل بھی ہو جاتی ہیں۔
تحقیق سے یہ بھی پتا چلا ہےکہ 5 دن کا چوزہ ایک ساتھ 5 چیزوں کو جمع یا الگ کر سکتا ہے۔بڑی عمر کی مرغیاں زیادہ سمجھ دار ہوتی ہیں.

Browse Latest Weird News in Urdu