مشی گن ٹاؤن نے 3656 فٹ طویل آئس کریم سنڈی کا نیا ورلڈ ریکارڈ بنالیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 9 جنوری 2017 23:45

مشی گن ٹاؤن نے 3656 فٹ طویل آئس کریم سنڈی  کا نیا ورلڈ ریکارڈ بنالیا

نیشویل، مشی گن ۔ مشی گن کے ایک شہر نے 3656 فٹ طویل آئس کریم سنڈی بنا کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کر الیاہے۔اس سے پہلے بھی یہ ریکارڈ مشی گن کے ہی ایک دوسرے ٹاؤن کے پاس تھا۔

(جاری ہے)


نیشویل کے موویل کریمری نے نیشویل بزنس ڈسٹرکٹ کے ساتھ مل کردسمبر میں 3656 فٹ طویل سنڈی کا ریکارڈ بنا کر ایک ماہ پہلے لوڈنگٹن ، مشی گن کے ہاؤس آف فلیور کا 2970 فٹ طویل ڈیزرٹ کا ریکارڈ توڑا ہے۔
نیشویل میں بنائے گئے سنڈی کا وزن 5400 پاؤنڈ تھا۔ جس مین 864 گیلن آئس کریم، 36 گیلن چاکلیٹ سیرپ، 56 گیلن سٹرابری اور 7200 چیری استعمال کی گئیں تھی.

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu