ڈاکٹروں نے جرمن عوام کو برف پر پینگوئن کی طرح چلنے کی ہدایات دے دی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 9 جنوری 2017 23:45

ڈاکٹروں نے جرمن عوام کو برف پر پینگوئن کی طرح چلنے کی ہدایات دے دی

جرمن ٹراما سرجنز نے عوام کو ہدایات دی ہیں کہ اگلے چند دنوں تک شدید سرد موسم میں برف پر پھسلنے سے بچنے کے لیے انسانوں کی طرح چلنے کی بجائے پینگوئن کی طرح چلیں۔
جرمن ڈاکٹروں کی طرف سے یہ ہدایات جرمن سوسائٹی آف آرتھوپیڈک اینڈ ٹراما سرجری کی ویب سائٹ پر جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے ہدایات کے ساتھ ڈرائنگ بھی منسلک کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح برف یا پھسلن والی جگہ پر عام طریقے سے چلنے سے پھسلنے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔پچھلےسالوں میں بہت سے لوگ برف پر پھسلنے کے باعث اپنی ہڈیاں تڑوا چکےہیں۔
محکمہ موسمیات نے جرمنی کے کچھ علاقوں میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک سردی کی پیش گوئی کی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu