اگر کوئی سیارچہ زمین سے ٹکرانے والا ہو تو امریکا کیا کرے گا؟

Ameen Akbar امین اکبر پیر 9 جنوری 2017 23:45

اگر کوئی سیارچہ زمین سے ٹکرانے والا ہو تو امریکا کیا کرے گا؟

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ اگر کوئی سیارچہ زمین سے ٹکرانے لگے گا تو کیا ہوگا؟ کیا ہم خلا میں اسے ایٹمی میزائلوں سے تباہ کریں گےیا کوئی اور طریقہ اپنائیں گے؟
آپ نے اس حوالے سے چاہے کچھ بھی سوچا ہو مگر وائٹ ہاؤس کے کاغذات کے مطابق امریکا نے ایسی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے صرف اپنے بارے میں سوچا ہے۔
National Near-Earth Object (NEO) Preparedness Strategy نے اس حوالے سے ایک منصوبہ مرتب کیا ہوا ہے، جس پر ایسی صورت میں عمل کیا جائے گا جب سیارچہ زمین کی طرف آ رہا ہو۔


سب سے پہلے ایسی صورتحال سے نپٹنے کے لیے سیارچوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات جمع کی جائیں گی۔ یاد رہے آج کے دور میں ہم سیارچے کے زمین سے ٹکرانے سے بہت پہلے ہی اس سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔ایک بارکوئی ایسا سیارچہ سامنے آ جائے جو زمین سے ٹکرانے والا ہو تو ایسی صورت میں مصنوعی ذہانت کا حامل خلائی مشن خلا میں بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ خلائی مشن لیزر اور دوسرے سنسرز سے لیس ہوگا۔

یہ خلائی مشن سیارے کا وزن، اس کے سائز اور ا سکے بارے میں دوسری معلومات جمع کرے گا۔
سیارچے کا جمع کیا ہوا ڈیٹا ماہرین کو اس سے نپٹنے کی حکمت عملی بنانے میں مدد دے گا۔ اس کے بعد اگر ضروری ہوا تو امریکی حکومت شہروں میں سائرن بجا کر شہریوں کو محفوظ علاقوں تک پہنچنے کے لیے کہے گی۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ امریکی منصوبوںمیں کسی دوسرے ملک کا ذکر تک نہیں۔ یعنی اگر سیارچہ امریکا کے علاوہ کسی دوسرے ملک سے ٹکرانے والا ہوا تو ایسی صورت میں امریکا کا رد عمل کیا ہوا، یہ کاغذات میں نہیں لکھا ہوا، حالانکہ خدانخواستہ کوئی سیارچہ کسی بھی ملک سے ٹکرائے اس سے آنے والی تباہی کسی ملک میں نہیں بلکہ عالمی سطح پر ہوگی۔

Browse Latest Weird News in Urdu