ٹوئٹر پوسٹ سے نوجوان لڑکی کو اپنے بہت سے ہم شکل مل گئے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 10 جنوری 2017 23:48

ٹوئٹر پوسٹ سے نوجوان لڑکی کو اپنے بہت سے ہم شکل مل گئے

ایک نوجوان لڑکی کو شاپنگ کے دوران اپنی ہم شکل لڑکی ملی تو اس نے ہم شکل کے ساتھ تصویر بنا کر ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی۔ لڑکی کو اندازہ نہیں تھا کہ اس پوسٹ کی وجہ سے اس کے اور بھی ہم شکل سامنےآ جائیں گے۔
ٹوئٹر پوسٹ فوراً ہی وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

کچھ دیر بعد کئی لڑکیوں نے پوسٹ کے نیچے اپنی تصاویر پوسٹ کردیں۔ یہ تمام لڑکیا ں اس کی ہم شکل دکھائی دیتی تھیں۔
17سالہ لڑکی کو بالکل اندازہ نہیں تھا کہ اس کے اتنے سارے ہم شکل سامنے آ جائیں گے۔ ایک ٹوئٹر صارف نے تو حد کر دی۔ اس نے تمام ہم شکل لڑکیوں کی تصاویر لے کر سلائیڈ شو بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu