دبئی : چیک اِن کرنے کے بعد آپ کا سامان کدھر جاتا ہے ،دیکھیئے

جمعرات 12 جنوری 2017 09:23

دبئی : چیک اِن کرنے کے بعد آپ کا سامان کدھر جاتا ہے ،دیکھیئے

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،12جنوری 2017): کبھی آپ نے سوچا کہ دبئی ائر پورٹ پر آپ چیک اِن کرتے ہیں اپنا سامان بُک کرواتے ہیں اور جب آپ پرواز سے اترتے ہیں تو آپ کا سامان دوبارہ مل جاتاہے ۔ یہ کیسے ممکن ہوتا ہے چلیں ہم آپ کو بتاتے بھی ہیں اور دکھاتے بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

دنیا کی سب سے بڑی بیکج ہینڈلنگ کمپنی ”dnata“ دناتا کے ویڈیو فلم بنانے والے ماہر اور تجربہ کار شخص نے خاص طو ر پر اس عمل کی ویڈیو بنائی ہے ۔

اس ویڈیو میں دکھایا جانے والا سامان دبئی سے لندن کی پرواز کے لیے بُک کیا جارہاہے ۔کمپنی کے ملازمین کی تعداد پوری دنیا میں 38,000ہے ۔جبکہ اس کمپنی کے پاس 26بڑے ائرپورٹس کے کنٹریکٹس موجود ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کے ملازمین سے 2016میں ہر 1000افراد کے بیگیج میں سے صرف دو افراد کے بیگیج کی ہیڈلنگ میں غلطی ہوئی ہے ۔کمپنی اس شرح کو بھی کم کرنے کے لیئے کوشاں ہے ۔

Browse Latest Weird News in Urdu