ہیرو کتابرف میں پھسلنے والے مالک کو 20 گھنٹے تک گرمی پہنچاتا رہا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 12 جنوری 2017 23:50

ہیرو کتابرف میں پھسلنے والے مالک کو 20 گھنٹے تک گرمی پہنچاتا رہا

مشی گن کے ایک کتے نے برف میں پھسلنے والے مالک کو 20 گھنٹے تک گرمی پہنچا کر اس کی زندگی بچا لی۔
تفصیلات کے مطابق مشی گن سے تعلق رکھنے والا باب آگ جلانے کےلیے لکڑی لینے گیا مگر پھسل کر نیچے گرا اور اس کی گردن زخمی ہوگئی۔ باب نے اپنےہمسایوں کو آواز دی مگر اس کی کتیا کیلسی ہی اس کی مدد کو آئی، کیلسی پوری رات 24 ڈگری سینٹی گریڈ پر اس کو چاٹتی رہی، اس کے بازؤں کو اپنے پنجوں سے ہلاتی رہی، کیلسی 20 گھنٹوں تک اس کے ساتھ موجود رہی۔

(جاری ہے)

اس دوران باب بے ہوش بھی ہوگیا۔ جب باب کا ہمسایہ اتفاقاً وہاں پہنچا تو کیلسی تب بھی باب کو محفوظ کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔باب کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی سرجری کی۔ کامیاب سرجری کے بعد ڈاکٹروں نےکہا کہ باب کے زندہ بچنے کی واحد وجہ کیلسی ہے، جس نے سردی میں اسے گرم رکھا۔باب نے بھی ہوش میں آنے کے بعد بتایاکہ وہ تو زندگی کی امید چھوڑ چکا تھا۔
کامیاب علاج کے بعد جب باب دوبارہ کیلسی سے ملا تو وہ پھر اس کا منہ چاٹنے لگی اور باب رونے لگا.

Browse Latest Weird News in Urdu