خالی جیل کی سیر بھی خطرناک ہوتی ہے۔ نوجوان لڑکی نے خود کو خالی جیل میں قید کرلیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 12 جنوری 2017 23:52

خالی جیل کی سیر بھی خطرناک ہوتی ہے۔ نوجوان لڑکی نے خود کو خالی جیل میں قید کرلیا

جولیٹ، الینوائے۔ ایک نوجوان لڑکی نے متروک جیل کی سیر کرتے ہوئے غلطی سے خود کو قید کرلیا۔یہ لڑکی اپنی دوست کے ساتھ کولنز سٹریٹ جیل کے باہر ٹہل رہی تھی مگر باڑ میں موجود سوراخ سے اندر آ گئی، جس کے بعد اس نے خود کو حادثاتی طور پر جیل میں بند کرلیا۔

(جاری ہے)


الینوائے پولیس کا کہنا ہے یہ جیل عوام کے لیے 2002 سے بند ہے مگر لڑکی اپنی دوست کے ساتھ اندر داخل ہوگئی، جس کے بعد ایک لڑکی نے خود کو قید کر لیا۔


جولیٹ فائڑ ڈیپارٹمنٹ بٹالین چیف مائیک سٹروم برگ نے ہیرالڈ نیوز کو بتایا کہ لڑکیوں نے پولیس کو 911 پر کال کرنے کی بجائے فائر ڈیپارٹمنٹ کوکال کی۔فائر ڈیپارٹمنٹ ایک گھنٹے کے بعد وہاں پہنچا، فائر ڈیپارٹمنٹ نے ہتھوڑوں سے دیوار کو توڑ کر لڑکی کو آزاد کیا۔
ریاستی پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں پر سرکاری عمارت میں گھسنے پر مداخلت بے جا کا مقدمہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu