نئی زبردست ڈیوائس سے شور مچاتے لوگوں کی آواز بند کی جا سکےگی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 13 جنوری 2017 23:52

نئی زبردست ڈیوائس سے شور مچاتے لوگوں کی آواز بند کی جا سکےگی
ایک نئے فون گیجٹ سے فون پر بات کرتے ہوئے شور مچاتے لوگوں کی آواز بند کی جا سکتی ہے۔ دی ہش می (The Hushme) نام کا یہ گیجٹ لاس ویگاس میں ہونے والی سی ای ایس کے دوران منظر عام پر آیا۔

(جاری ہے)

یہ ڈیوائس ایک ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے، جس سے فون کے دوسری طرف موجود شخص کی آواز کو بند کیا جا سکتاہے ، جس سے اسے صرف سنائی دے گا۔یہ ڈیوائس ایک بڑے ہیڈ فون کی طرح ہے تاہم یہ کانوں کی بجائے منہ کو کور کرتی ہے۔ اس ڈیوائس کو بلوٹوتھ کے ذریعے فون سے کنکٹ کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu