کیلیفورنیا کے مکینیکل انجینئر نے دنیا کی سب سے بڑی نرف گن بنا لی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 14 جنوری 2017 23:49

کیلیفورنیا کے مکینیکل انجینئر نے دنیا کی سب سے بڑی نرف گن بنا لی

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک مکینیکل انجینئر نے دنیا کی سب سے بڑی نرف گن بنائی ہے۔
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی 6 فٹ لمبی یہ گن مارک روبر نے بنائی ہے۔
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل ہونے پر مارک بہت خوش ہے۔ مارک کا کہنا ہے کہ گن بناتے ہوئے سب سے مشکل کام فائر کے لیے پریشر بنانا تھا۔

(جاری ہے)


اس گن سے فائر ہونے والے فوم کی رفتار 40 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔

مارک کے یوٹیوب چینل پر اس کی مزید کئی سائنسی ایجادات کی ویڈیوز ہیں۔ اس کے چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 1,702,475ہے۔
مارک کا کہنا ہے کہ پہلی بار آفس میں نرف گن سے لڑتے ہوئے اسے دنیا کی سب سے بڑی نرف گن بنانے کا خیال آیا۔اس کے آفس میں ہر کسی کے پاس نرف گن ہے اور وہ اس سے ایک دوسرے کو مارتے رہتے ہیں۔

کیلیفورنیا کے مکینیکل انجینئر نے دنیا کی سب سے بڑی نرف گن بنا لی

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu