طلباء کی پریشانی ختم ۔اب متحانات میں کم نمبر لینے والے طلباء نمبروں کے بنک سے نمبر ادھار لے سکیں گے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 14 جنوری 2017 23:49

طلباء کی پریشانی ختم ۔اب متحانات میں کم نمبر لینے والے طلباء نمبروں کے بنک سے نمبر ادھار لے سکیں گے

طلباء کی پریشانی کی ایک بڑی وجہ اُن کے امتحانات بھی ہیں، خاص طور پر جب وہ مطلوبہ نمبر نہ آنے پر فیل ہو جائیں۔اسی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے چین میں ایک سکول کے طلباء امتحان میں کم نمبر آنے پر ”گریڈ بنک“ سے نمبر ادھار لے کر کوئی بھی امتحان پاس کر سکیں گے۔
ساؤتھ چائنا پوسٹ نے یانگسی ایوننگ پوسٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ ”انقلابی“ سکیم چین کے صوبے جیانگسو کے شہر نانیجنگ میں نانیجنگ نمبر 1 ہائی سکول نے متعارف کرائی ہے اور اسے آزمائشی طور پر 10 گریڈ کی کلاس کے لیے شروع کیا گیاہے۔


سکول کے ڈائریکٹر کان ہوانگ کا کہنا ہے کہ نئی سکیم کا مقصد طلباء کی امتحانی کارکردگی سے زیادہ اُن کی نشوونام پر توجہ دینا ہے۔
اساتذہ نے بھی اس سکیم کو پسند کیا ہے۔

(جاری ہے)

اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس سکیم سے طلباء کو ایک دوسرا موقع مل جائے گا۔ایک استاد کا کہنا ہے کہ 59 فیصد اور 60 فیصد میں اگرچہ زیادہ فرق نہیں مگر ان میں سے ایک پاس اور دوسرا فیل ہوتا ہے۔


اس سکیم کے تحت سکول کے 49 میں سے 13 طلباء نے گریڈ بنک سے نمبر ادھار لیے۔ایک طالب علم تو اپنی بیماری کے باعث فیل ہوکر ناکام ہو گیا تھا مگر اب اسے دوسرا موقع مل گیا ہے۔
گریڈ بنک سے حاصل کیے گئے نمبر طلباء اگلے امتحانات میں زیادہ نمبر لے کر واپس کر نا پڑیں گے، تاہم کچھ استاد عوامی تقریریں اور تجربہ گاہ میں کامیاب تجربات کرا کر بھی طلباء سے نمبر واپس لے سکیں گے۔
عام بنکوں کی طرح طلباء گریڈ بنک کو بھی نمبر یک مشت یا قسطوں میں واپس کر سکتےہیں۔ ایسے طلباء جو اپنے قرض میں لیے گئے نمبر واپس نہیں کریں گے انہیں اگلے امتحانوں میں نادہندہ قرار دے کر مزید نمبر دینے سے انکار کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu