آئی فون 7 سے بھی سستی آئی فون گن نے پولیس کو مصیبت میں ڈال دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 15 جنوری 2017 16:29

آئی فون 7 سے بھی سستی آئی فون گن نے پولیس کو مصیبت میں ڈال دیا

9ایم ایم کی ایک ڈبل بیرل گن نے پورے یورپ کی پولیس کو مصیبت میں ڈال دیاہے۔ پولیس افسران کو خدشہ ہے کہ امریکا میں فروخت کے بعد اس گن کی غیر قانونی طور پر یورپ میں بھی بھرمار ہو جائے گی۔
آئی فون 7 کے ڈیزائن کی حامل یہ گن اب تک 12ہزار بار پری آرڈر کی جا چکی ہے۔دیکھنے میں یہ گن بالکل آئی فون 7 کی طرح ہے تاہم ایک بٹن دبانے یہ گن میں تبدیل ہوجاتی ہے۔


یوروپی پولیس کو خدشہ ہے کہ مجرم جلد ہی اسے یورپ میں درآمد کر لیں گے۔ دی ایوننگ سٹینڈرڈ کے مطابق پولیس اس گن کے دہشت گردی میں استعمال ہونے کے ڈر کی وجہ سے اسے روکنے کے لیے بارڈر پر سخت چیکنگ کر رہے ہیں۔
آئی فون گن کی قیمت 330 پاؤنڈ ہے۔ یعنی یہ اصل آئی فون 7 سے آدھی قیمت میں دستیاب ہے۔بیلجیم کی پولیس بھی اس گن کے حوالے سے ہائی الرٹ ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے اپنے بھیجے گئے الرٹ میں کہا ہے کہ اگرچہ اس گن کی ابھی تک کوئی کاپی نہیں ملی مگر جلد ہی یہ یورپ کی گلیوں میں دستیاب ہو سکتی ہے۔پولیس نے الرٹ میں کہا ہے کہ دیکھنے میں یہ گن بالکل آئی فون 7 کی طرح ہے۔اس لیے ہو سکتا ہے کہ پولیس اسے ا یک نظر میں نہ شناخت کر سکے۔
آئی فون گن کو مینی سوٹا کی کمپنی آئیڈیل کنسیل نے بنایا ہے۔ امریکا میں یہ گن اگلے ہفتے فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔ کمپنی نے اپنے فیس بک پیج پر کہا ہے کہ سمارٹ فون ہر جگہ ہوتےہیں، ا س لیے اس نئی پسٹل کو آسانی سے آج کے ماحول کا رنگ دیا جا سکتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ جب یہ گن لاک ہوتی ہے تو اسے شناخت کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

آئی فون 7 سے بھی سستی آئی فون گن نے پولیس کو مصیبت میں ڈال دیا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu