ماں، باب اور بیٹے کی سالگرہ ایک ہی دن۔ ایسا چانس 1 لاکھ 33 ہزار میں سے 1ہوتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 جنوری 2017 23:59

ماں، باب اور بیٹے کی سالگرہ ایک ہی دن۔ ایسا  چانس 1 لاکھ 33 ہزار میں سے 1ہوتا ہے
لیوک اور ہیلری گارڈنر کو ایک دوسرے کی تاریخ پیدائش یاد رکھنے میں کبھی مشکل نہیں ہوئی۔ دونوں ایک ہی دن جو پیدا ہوئے تھے۔دلچسپ بات اب ہوئی کہ اُن کا بیٹا بھی دسمبر میں اُن کی 27 ویں سالگرہ کے دن ہی پیدا ہوا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ تینوں کی سالگرہ ایک ہی دن ہوگی۔ ماہرین شماریات کے مطابق اس طرح کا احتمال 1 لاکھ 33ہزار میں سے 1 ہوتا ہے۔ اس سے زیادہ احتمال تو کسی بھی شخص پر اس کی زندگی میں بجلی گرنے کا ہوتا ہے۔

کسی بھی شخص کی زندگی میں اس پر بجلی گرنے کا احتمال 12000 میں سے 1 ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

مسیسپی سے تعلق رکھنے والے لیوک کا کہنا ہے کہ پہلے تو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کا بیٹا بھی سالگرہ کے دن پیدا ہوگا مگرجب اندازہ ہوا تو انہوں نے ڈاکٹروں سے متوقع تاریخ پیدائش کے بارے میں پوچھا۔ ڈاکٹروں نے ننھے گارڈنر کی تاریخ پیدائش سالگرہ کے ایک دن بعد بتائی۔ اس پر ہیلری نے ورزش کرنا شروع کردی۔ ننھا گارڈنر اپنی ماں اور باپ کی ٹھیک 27ویں سالگرہ والے دن یعنی 18 دسمبر کو پیدا ہوا ہے۔ہیلری اور لیوک کی تاریخ پیدائش ہی ایک نہیں بلکہ اُن کا سال پیدائش بھی ایک ہی ہے۔ ہیلری لیوک سے 6 گھنٹے بڑی ہے۔ وہ دونوں 18 دسمبر 1989 کو پیدا ہوئے تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu