بوڑھی خاتون کو 58 سال پہلے شادی پر ملنے والا ٹوسٹر آج بھی روز استعمال ہوتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 17 جنوری 2017 23:45

بوڑھی خاتون کو  58 سال پہلے  شادی پر ملنے والا ٹوسٹر آج بھی روز استعمال ہوتا ہے

ایک شخص نے اپنے دادا کے گھر کے کچن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں اس نے دکھایا ہے کہ اس کی دادی کا ٹوسٹر 58 سالوں سے بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔
مائیکل ایشر کی ویڈیو، جو یوٹیوب صارف Jude Forrest نے شیئر کی ہے، میں مائیکل کے دادا کا کچن دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کچن میں وہ اور اس کی دادی ٹوسٹر کے بارے میں ہی بات کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں مائیکل کی دادی اسے کہتی ہے کہ یہ ٹوسٹر 58سال پہلے شادی پر تحفے میں ملا تھا اور آج بھی ہر روز استعمال ہوتا ہے۔
ویڈیو میں مائیکل نے دکھایا ہے کہ اس ٹوسٹر کی تاروں کو ہی کئی دفعہ ٹوٹ جانے کے باعث جوڑنا پڑا ہے ورنہ یہ ٹوسٹر بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔مائیکل اس ٹوسٹر کو خود سے بھی ٹسٹ کرتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu