ای سگریٹ منہ میں پھٹنے سے ایک شخص کے 7 دانت ٹوٹ گئے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 18 جنوری 2017 23:54

ای سگریٹ منہ میں پھٹنے سے ایک شخص کے 7 دانت ٹوٹ گئے

امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے منہ میں ہی الیکٹرک سیگریٹ پھٹنے سے اس کا چہرہ جل گیا اور سات دانٹ ٹوٹ گئے۔
30 سالہ اینڈریو ہال نے بتایا کہ وہ صبح کام پر جانے کےلیے تیار ہو رہا تھا کہ اس کے ساتھ وہ ہو گیا ، جس کی اسے توقع نہ تھی۔ ای سگریٹ اس کے منہ میں ہی پھٹ گیا، جس کے باعث اس کا منہ تو جلا ہی مگر اس کے 7 دانت بھی منہ سے باہر آ گئے۔

(جاری ہے)


جب لوگوں نے اس کی تصویر دیکھ کر اس کے جعلی ہونے اور حادثے کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنے کا الزام لگایا تو اس نے اپنے باتھ روم کے سنک اور دیواروں کی تصاویر بھی شیئر کر دی۔ ای سگریٹ پھٹنے کے نشانات اس کے باتھ روم کی دیواروں پر دھویں کی صورت میں بھی موجود ہیں۔خیال ہے کہ ای سگریٹ کی خراب بیٹری ہی اس کے پھٹنے کا سبب بنی تھی۔
ای سگریٹ پھٹنے کا حادثہ پہلی بار نہیں ہوا ۔ نومبر میں ای سگریٹ پھٹنے سے ایک شخص کی ٹانگ، ران اور ہاتھ جل گئے تھے۔ ویڈیو فوٹیج میں حادثے کا شکار ہونے والے شخص کو جمپ لگا کر سگریٹ جیب سے نکالنے کی کوشش کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔پچھلے سال نیویارک کے ایک شخص کا ای سگریٹ پھٹا تو اس کا چہرہ زخمی ہوگیا تھا۔

ای سگریٹ منہ میں پھٹنے سے ایک شخص کے 7 دانت ٹوٹ گئے

Browse Latest Weird News in Urdu