مارک زکر برگ نے اپنے سینکڑوں زندہ ہمسایوں کے ساتھ ساتھ مردہ ہمسایوں پر بھی مقدمہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 جنوری 2017 23:51

مارک زکر برگ نے اپنے سینکڑوں  زندہ ہمسایوں کے ساتھ ساتھ مردہ ہمسایوں پر بھی مقدمہ کر دیا

فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ نے ایک بار پھر ہوائی میں اپنے 700 ایکٹر کمپاؤنڈ کو محفوظ کرنے کے لیے اپنے ہمسایوں پر مقدمہ کر دیا ہے۔زکر برگ نے اپنی زمین کے گرد دیوار تو نہیں بنائی مگر ایسے 700افراد پرمقدمہ کیا ہے جن کی زمینیں زکر برگ کی زمین کے ساتھ ہیں یااُن کا بھی قانونی طور پر زکر برگ کی زمین پر انتہائی قلیل حق ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق زکر برگ نے دسمبر کے آخر میں 8 مقدمات کیے ہیں، جن کا مقصد زکربرگ کے ہمسایوں کی زمین کو عدالتی نیلامی میں فروخت کرانا اور سب سے زیادہ بولی دینے والے کو وہ زمین دے دینا ہے۔

(جاری ہے)


مقدمے کے حوالے سے زکر برگ کی زمینوں کا انتظام کرنے والی کمپنی کی ترجمان نے بتایا کہ ہوائی میں ایسا ہونا عام بات ہے، لوگوں کی بڑی زمینوں کے گرد بہت سے لوگوں کی چھوٹی چھوٹی زمینیں ہوتی، جس کے باعث چھوٹی زمینوں والے لوگ دوسروں کی زمینوں میں بھی مداخلت کرتے رہتے ہیں۔ چھوٹی زمینوں کے مالکان بعض دفعہ تو یہ ہی بھول جاتے ہیں کہ اُن کی کوئی زمین بھی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مقدمے کا مقصد چھوٹی زمین رکھنے والوں کی زمین کی قانونی حیثیت کو دیکھنا ہے، تاکہ پھر انہیں مکمل معاوضہ دے کر زمین زکر برگ کے کمپاؤنڈ کے ساتھ ملائی جا سکے۔زکر برگ نے زمین 2014 میں 100 ملین ڈالر میں خریدی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu