سو فیصد خالص سوئس پنیر سے بنی سوئس گھڑی کی قیمت صرف 1 ملین ڈالر

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 20 جنوری 2017 23:37

سو فیصد خالص سوئس پنیر سے بنی سوئس گھڑی کی قیمت صرف 1 ملین ڈالر

گھڑیاں بنانے والی سوئس کمپنی H. Moser & Cie نے ”سوئس میڈ“ کے نعرے کو ذرا مزاحیہ انداز سے دوہرایا ہے۔ انہوں نے سوئس پنیر سے ایک گھڑی بنا لی ہے۔
یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی اشتہاری ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے انتہائی قیمتی سوئس میٹریل، سوئس پنیر ، سے گھڑی تیار کی ہے۔

(جاری ہے)

اشتہار میں دکھایا گیا ہے کمپنی نے کس طرح Swiss Made کو استعمال کرتےہوئے Swiss Mad واچ بنائی ہے۔
اس گھڑی کا کیس خالص پنیر سے بنایا گیا ہے جبکہ اس کی سٹریپ گائے کےچمڑے کی ہے۔ گھڑی کا ڈائل سوئس جھنڈے سے ملتا جلتا ہے۔
اس گھڑی کی قیمت1,081,291 سوئس فرانکس (1,077,734 ڈالر) صرف علامتی قیمت ہے۔ اس قیمت میں سوئس فیڈرل چارٹر کے دستخط ہونے کے دن کو بتایا گیا ہے۔ اس چارٹر پر 1 اگست 1291 کودستخط ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu