ایک ہی شخص کی دو مختلف کاروں پر ، مختلف شہروں میں ایک ہی وقت میں درخت گر گئے

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:57

ایک ہی شخص کی دو مختلف کاروں پر ، مختلف شہروں میں ایک ہی وقت میں درخت گر گئے

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی دو مختلف شہروں میں مختلف کاروں پر ایک ہی وقت میں درخت گر گئے۔اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت ترین شخص ہے۔
جیورجی کارپیکن سکرامنٹو سٹی کالج میں تھا جب تیز ہواؤں سے ایک درخت پارکنگ لاٹ میں کھڑی اس کی گاڑی پر گر گیا۔
کارپیکن یہاں سے سواری لےکر ویسٹ سکرامنٹو میں اپنے گھر پہنچا تو جا کر دیکھا کہ اس کے گھر کے باہر بھی ایک درخت دو گاڑیوں پر گرا ہوا ہے، جن میں سے ایک گاڑی اس کی ہے۔

(جاری ہے)


کارپیکن کا کہنا ہے کہ میری قسمت اچھی تھی جو بچ گیا، میں نے انعامی ٹکٹ خریدا تھا، اس میں انعام نہیں نکلا مگر میں خوش قسمت ترین شخص ہوں کیونکہ میں زندہ ہوں جبکہ نقصان تو انشورنس کمپنی پورا کر دے گی۔
کارپیکن نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ گھر کے باہر کھڑی گاڑی سے زیادہ کالج کے باہر کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔کارپیکن نے اپنے دوستوں کو کہا آپ لوگ مدد نہیں کر سکتے مگر اس صورت حال پر ہنس ضرور سکتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu