سائنسدان کان کی میل کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس اشیاء میں استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 25 جنوری 2017 23:49

سائنسدان کان کی میل کو  جدید ٹیکنالوجی سے لیس اشیاء میں استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں

کان کے میل کو بے کار سمجھنے والوں کے لیے حیران کن خبر یہ ہے کہ کان کی میل مستقبل میں بڑے کام کی چیز ثابت ہوسکتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کمپنیاں لوگوں سے کان کی میل خریدنا شروع کر دیں ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کان کی میل کو روبوٹکس اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں فلٹر یا گوند کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


ایلیکس نوئل نامی ایک سٹوڈنٹ نے الگ الگ جانوروں، جیسے سور، بھیڑ، خرگوش اورکتوں کے کانوں کے حاصل کیے گئے میل کے نمونوں کی تحقیقات کی ۔ اُن کی تحقیق کے مطابق الگ الگ جانوروں کے کان سے ملی میل کے اجزا ایک سے تھے۔
نوئل کا کہنا ہے کہ ابھی وہ اس حوالے سے مزید تحقیق کر رہی ہے تاکہ کان کی میل کے مزید استعمالات کا پتا چلایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu