80 سالہ بوڑھی عورت آنکھوں کو چاٹ کر علاج کرتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 26 جنوری 2017 23:48

80 سالہ بوڑھی عورت آنکھوں کو چاٹ کر علاج کرتی ہے

ایک بوڑھی عورت کا دعویٰ ہے کہ وہ آنکھوں کو زبان سے چاٹ کر اندھے پن کا علاج کرسکتی ہے۔بوسینیا ہرزیگووینا کی 80 سالہ ہاوا کیلیبک جسے نانا ہاوا کےنام سے بھی جانا جاتا ہے، کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیاکی واحد عورت ہےجو زبان سے آنکھوں کا علاج کرتی ہے۔
نانا ہاوا اپنی زبان سے آنکھوں میں سے سیسہ، لوہا اور دوسری چیزیں نکال کر علاج کرتی ہے۔یہ عورت علاج سے پہلے الکوحل سے زبان کو بھگو تی ہے۔

(جاری ہے)


نانا ہاوا کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ علاج اس نے ایک عورت سے سیکھا ہے، جس کا نام بھی ہاوا ہے۔نانا ہاوا کا کہنا ہے کہ میں اپنا ہنر اپنےوارثوں کو منتقل نہیں کرسکتی کیونکہ وہ کسی کی آنکھ کو چاٹنا پسند نہیں کرتے۔
لوگوں نے نانا ہاوا کو پہلے ہی بتا دیا ہے کہ وہ اس کے مرنے پر اس کی زبان کاٹ لیں گے تاکہ لوگوں کا علاج جاری رہ سکے۔
نانا ہاوا کا کہنا ہے کہ وہ اب تک 5ہزار لوگوں کا علاج کر چکی ہے ۔ نانا ہاوا غریب لوگوں کا مفت علاج کر تی ہے لیکن عام لوگوں سے 10 یورو فیس لیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu