سمندری کچھوا وہ پہلا جانور بن گیا جس کا 3D MRI کیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 30 جنوری 2017 23:49

سمندری کچھوا  وہ  پہلا جانور بن گیا جس کا 3D MRI کیا گیا

فلوریڈا کے ایک ہسپتال نے اعلان کیا ہے کہ ایک زخمی کچھوا وہ پہلا جانور بن گیا ہے، جس کا جدید ترین 3D MRI ٹسٹ کیا گیا ہے۔
میلبورن میں ہیلتھ فرسٹ نامی ہسپتال نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ہوم سلائس نامی سمندری کچھوا پچھلے گرما میں سمندر کے کنارے زخمی حالت میں ملا تھا۔ بریورڈ چڑیا گھر میں اس کا علاج جاری ہے جہاں وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس بات کا فیصلہ کرنے کے لیے کہ آیا اسے اب سمندر میں چھوڑا جا سکتا ہے یا نہیں، اس کے تھری ڈی ایم آئی ٹسٹ کا فیصلہ کیا۔
جانوروں کے لیے بنائی گئی ایم آر آئی مشین اتنی بڑی نہیں ہوتی کہ ان میں سمندری کچھوؤں کا ٹسٹ کیا جا سکے۔ اسی وجہ سے اس کا ٹسٹ انسانوں کے زیر استعمال جدید ترین مشین پر کیا گیا۔
ہسپتال نے بتایا کہ ہوم سلائس وہ پہلا جانور ہے جس کا نئی ایم آر آئی مشین پر ٹسٹ ہوا ہے۔ہسپتال کا کہنا ہے کہ جدید ترین تھری ڈی ایم آر آئی ٹیکنالوجی اس سے پہلے صرف انسانوں کے لیے استعمال ہوتی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu