یوٹیوبر9 گھنٹے تک سکرول کرکے ایکسل کی پہلی قطار سے آخری قطار تک پہنچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 فروری 2017 23:40

یوٹیوبر9 گھنٹے تک سکرول کرکے ایکسل کی پہلی قطار سے آخری قطار تک پہنچ گیا

مائیکروسافٹ ایکسل میں پہلی قطار سے آخری قطار تک سکرول کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟ اوکلاہاما سے تعلق رکھنے والے ایک یوٹیوب صارف نے اس سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے 9 گھنٹے سے زیادہ صرف کردئیے۔
ہنٹرہوبز نے یوٹیوب ویڈیو میں اس احمقانہ چیلنج کو پورا کرنے میں سارا دن لگا دیا۔

(جاری ہے)

حالانکہ شارٹ کٹ کیز ، اینڈ پلس ڈاؤن ایرو، سے ایک سیکنڈ میں پہلی قطار سے آخری قطار تک پہنچا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہنٹرہوبز نے ڈاؤن ایرو کی کو دبائے رکھ کر سکرولنگ شروع کیا اور1,048,576 ویں قطار پہنچنے تک بٹن دباتا رہا۔
ہنٹر کو پہلی قطار سے آخری قطار تک پہنچنے میں 9 گھنٹے، 36 منٹ اور 10 سیکنڈ لگے۔
ہنٹرہوبز نے دوسرے صارفین کو کہا کہ ایسا کرنے کی بالکل کوشش نہ کریں۔

Browse Latest Weird News in Urdu