پروفیسر کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی 24 سالہ طالبہ نے ریکارڈ 1.15 ملین ڈالر میں تصفیہ کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 3 فروری 2017 23:54

پروفیسر کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی 24 سالہ طالبہ نے ریکارڈ  1.15 ملین ڈالر میں تصفیہ کر لیا

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سانتا کروز کی سابقہ طالبہ نے زیادتی کے مقدمہ ریکارڈ 1.15 ملین ڈالر میں تصفیہ کر لیا ہے۔ 24سالہ ہز پورٹیلو کو2015 میں گریجویشن سے ایک دن پہلے اسسٹنٹ پروفیسر ہیکر پرلا شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
ہز پورٹیلو کے وکیل کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی نے تصفیے کے لیے طالبہ کو 1.15 ملین ڈالر ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے۔


یہ تصفیہ ،طالبہ کے یونیورسٹی پر زیادتی کے بعد الزامات کی تحقیق کے حوالے سے مناسب اقدامات نہ کرنے پر ، تاریخ میں سب سے زیادہ رقم کے تصفیوں میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔
ہز پورٹیلو اور اس کی کئی دوسری ساتھیوں کو پروفیسر پرلا نے 13 جون 2015 کو گریجویشن کی خوشی میں دی جانے والی پارٹی میں بلایا تھا ۔ پارٹی میں طالبات کو شراب پلا کربے ہوش کرنے کے بعد پروفیسر نے ہز پورٹیلو کے ساتھ زیادتی کی۔

(جاری ہے)

اگلے دن ہز پورٹیلو نے یونیورسٹی میں اس جنسی زیادتی کی شکایت کی مگر یونیورسٹی نے مناسب اقدامات نہ کرتےہوئے اس واقعے کی سنگینی کی کم کرنے کی کوشش کی۔
مقدمہ عدالت میں جانے کے بعد یونیورسٹی نے طالبہ کے ساتھ 1.15 ملین ڈالر میں تصفیہ کر لیا جس کا اعلان طالبہ کے وکیل نے منگل کو کیا۔
اس سے پہلے یونیورسٹی آف کولاراڈو، بولڈر کی ایک طالبہ کو یونیورسٹی کے فٹ بال کےکھلاڑیوں نے ایک اپارٹمنٹ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یونیورسٹی کی جاب سے مناسب تحقیق نہ کرنے پر بعد میں یونیورسٹی اور طالبہ کے درمیان مقدمہ ختم کرنے کے لیے 2.5 ملین ڈالر میں تصفیہ ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu