آن لائن پھانسنے کا بعد مرد کو قتل کر کے اس کا دل کھانے کے لیے عورت نے اسے ہوٹل میں بلا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 3 فروری 2017 23:54

آن لائن پھانسنے کا بعد مرد کو قتل کر کے اس کا دل کھانے کے لیے عورت نے اسے  ہوٹل میں بلا لیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک عورت نے مرد کو آن لائن پھانسنے کے بعد اس کو قتل کرکے اس کا دل کھانے کے لیے اسے ہوٹل میں بلا لیا۔
لینووڈ ، واشنگٹن کی 24سالہ ایمی کیرولین براؤن کو مبینہ طور پر ہوٹل کے کمرے سے ایک شخص کے سینے پر تیز دھار آلے سے وار کرنے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا۔
29 سالہ مبینہ شکار نے پولیس افسران کو بتایا کہ وہ اس عورت سے کریگ لسٹ پر ملا تھا لیکن وہ جنسی تعلقات کے لیے نہیں ملا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم دونوں نے ایک ہوٹل میں کمرہ بک کرایا جہاں تشدد کی واردات ہوئی۔
عدالتی کاغذات کے مطابق ایمی نے وار کرنے سے پہلے کئی بار آدمی سے پوچھا کہ کیا وہ سیریل کلر(serial killer) تو نہیں، جس کے جواب میں آدمی نے جواب دئیے کہ نہیں وہ قاتل نہیں۔اس کے بعد وہ اس کے سینے پر چڑھی اور اسکے سینے پر تیز دار آلے سے وار کرتے ہوئے کہا کہ ”اچھا، میں سیریل کلر ہوں“۔جس کے بعد اس شخص نے کشتی کرتے ہوئے خود کو چھڑایا اور مدد کے لیے چیخنے لگا۔
عورت نے پولیس کو بتایا کہ وہ اس شخص کا دل کھا کر اپنا خوف دور کرنا اور باقاعدہ سیریل کلر بننا چاہتی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu