پرفارمنس کے دوران ڈانسر سٹیج پر ہی مرگیا مگر حاضرین اسے ڈانس کا حصہ سمجھتے رہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 3 فروری 2017 23:54

پرفارمنس کے دوران ڈانسر سٹیج پر ہی مرگیا مگر حاضرین اسے ڈانس کا حصہ سمجھتے رہے

بھارت میں ایک ڈانسر سٹیج پر ہی اپنی پرفارمنس کے دوران گر کر مر گیا مگر دیکھنے والے اسے پرفارمنس کا حصہ سمجھتے رہے۔
48 سالہ اوماناکوٹن سٹیج پر اپنی استاد سیون مالائنکارا کے ساتھ بھرت ناٹیئم ڈانس کر رہا تھا کہ سٹیج پر ہی گرا اور گرتے ہی مرگیا۔
پاراور، جنوبی ہند میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو میں اس جوڑے کو چمکیلے لباس میں الگ الگ مگر ایک سا ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈانس کرتے کرتے اوماناکوٹن ایک دم جھکا اور پھر نیچے گر گیا۔ شروع میں حاضرین اسے ڈانس کر حصہ سمجھتے رہے مگر اسی دوران اس کی استاد نے گھومتے ہوئے جا کر پردہ نیچے گرایا اور مدد کے لیے پکارنے لگی۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ موت سےپہلے اومانا کوٹن کی صحت بالکل ٹھیک تھی اور وہ آرام سے ایک ٹانگ پر بھی کھڑا تھا۔ اس کی موت کی وجوہات کا اب تک پتا نہیں چلا۔ وہ 25سالوں سے پیشہ ور ڈانسر تھا اور بھارت میں 400 سے زائد شوز کے دوران پرفارم کر چکا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu