بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ فلسطینی حجام بال سیدھے کرنے کے لیے آگ استعمال کرنے لگا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 3 فروری 2017 23:55

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ فلسطینی حجام بال سیدھے کرنے کے لیے آگ استعمال کرنے لگا

ایک فلسطینی حجام لوگوں کے بالوں کو سیدھا کرنے کے لیے آگ کا استعمال کرنے لگا ہے۔
جنوبی غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والا 37سالہ رمضان بجلی کی حد سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کے باعث بلو ڈرائیر استعمال نہیں کر پا رہا تھا ، اسی وجہ سے اس نے اس انوکھی تیکنیک کا استعمال شروع کردیا۔

(جاری ہے)


رمضان لوگوں کے بال سیدھے کرنے کے لیے بالوں میں آگ پکڑنے والا پاؤڈر اور لیکوئیڈ ڈالتا ہے اور پھر لائٹر سے آگ لگا لیتا ہے۔

اس کے بعد رمضان کنگھوں کے جوڑے سے بالوں کا سٹائل بناتا ہے۔
رمضان کے بال سیدھا کرنے کے اس طریقے سے اس کے گاہک چاہے نہ بڑھیں مگر اس کی دوکان پر اس انوکھے طریقے کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا رش لگا رہتاہے۔
رمضان کے علاوہ بھارت اور سپین سے تعلق رکھنے والے دو حجام بھی بال سیدھے کرنے کےلیے بالوں کو آگ لگاتے ہیں۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ فلسطینی حجام بال سیدھے کرنے کے لیے آگ استعمال ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu