بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے خلاباز نے طویل ترین فاصلے تک فٹ بال پاس پھینکا مگر ورلڈ ریکارڈ پھر بھی نہ بنا سکا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 5 فروری 2017 23:08

بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے خلاباز نے طویل ترین فاصلے تک فٹ بال پاس  پھینکا مگر ورلڈ ریکارڈ پھر بھی  نہ بنا سکا

ناسا کے خلا باز نے تاریخ میں طویل ترین فاصلے تک فٹ بال پاس کرنے کا ریکارڈ بنانے کا دعویٰ کیا ہے مگر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اسے بطور ریکارڈ پھر بھی درج نہیں کیا جا سکتا ، کیونکہ ریکارڈ بنانے کے لیے کشش ثقل والے ماحول میں فٹ بال کھیلنا ضروری ہے۔
خلاباز ٹم کوپرا نے خلائی سٹیشن میں میں بال پھینکی جو564,664 کے فاصلے تک گئی۔

(جاری ہے)

اصل میں خلائی اسٹیشن 17 ہزار 500 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کے گرد گردش کر رہا ہے۔اس کے ایک سرے سے پھینکی گئی بال جب تک دوسرے سرے تک پہنچتی تب تک خلائی اسٹیشن 564,664 گز کا فاصلہ طے کر چکا تھا۔ اس طرح بال نے 8800 گز فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر کیا۔
کوپرا جون میں زمین پر اپنے گھر آ گیا تھا مگر ناسا نے اب سپر باؤل 51 کے موقع پر اس فوٹیج کو جاری کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu