ایریزونا کی سڑک کے کنارے پڑے پراسرار خلائی کیپسول کا معمہ حل ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 8 فروری 2017 23:45

ایریزونا کی سڑک کے کنارے پڑے پراسرار خلائی کیپسول کا معمہ حل ہوگیا

ایریزونا کے حکام کا کہنا ہے کہ پراسرار خلائی کیپسول کا معمہ حل ہو گیا ہے۔ یہ ناسا یا خلائی مخلوق کا ترک کیا ہوا خلائی کیپسول نہیں ہے بلکہ یہ آرٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)


سلور کیپسول کے بارے میں افواہیں اسی ماہ اس وقت سامنے آئیں جب یہ کاسا گرانڈ، ایریزونا میں انٹر سٹیٹ 10 کےکنارے میں پایا گیا تھا۔ایریزونا ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی نے اس پراسرار چیز کے بارے میں تحقیقات کی معلوم ہوا کہ یہ ایک آرٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے۔
آرٹسٹ جیک ملرڈ نے کہا کہ ایک ڈرم میدان میں کئی دہائیوں سے بے کار پڑا تھا، اس نے مالک کی اجازت سے ڈرم کو آرٹ کے نمونے میں بدل دیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu