پہلوان کا سر ہے یا ہتھوڑا۔ دو منٹ میں سرسے 38 کیلیں گاڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 10 فروری 2017 23:51

پہلوان کا سر ہے یا ہتھوڑا۔ دو منٹ میں سرسے  38 کیلیں گاڑ کر نیا  عالمی ریکارڈ بنا لیا
ایک پرو ریسلر نے اپنے سر کو ہتھوڑے کی جگہ استعمال کرتے ہوئے ، اطالوی گیم شو میں ، 2 منٹ میں قریباً 40 کیلیں گاڑ لیں۔
امریکن جون فرارو جسے ہیمر ہیڈ (Hammer Head) کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے، نے 2 منٹ میں اپنے سر سے 38 کیلیں گاڑ کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیاہے۔

(جاری ہے)

جون نے یہ مظاہرہ اطالوی شو ڈی ریکارڈ نامی  پروگرام میں کیا۔ جون کی کھوپڑی عام انسانوں سے 3 گنا زیادہ موٹی ہے۔ اسی کو استعمال میں لاتے ہوئے اس نے کئی ریکارڈ بھی بنائے ہیں۔ اس کے پاس سر سے کنکریٹ توڑنے کا ورلڈ ریکارڈ بھی موجو دہے۔
2016 کے America's Got Talent شو میں اس نے پروفیشنل ریسلر کے طور پر جینو مارٹینوں کے نام سے شرکت کی تھی۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu