دنیا کی سب سے موٹی 500 کلوگرام کی عورت کا موٹاپا ختم کرنے کےلیے آپریشن ممبئی ،بھارت میں ہوگا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 11 فروری 2017 23:51

دنیا کی سب سے موٹی 500 کلوگرام کی عورت کا موٹاپا ختم کرنے کےلیے آپریشن ممبئی ،بھارت میں ہوگا
78 سٹون (495 کلوگرام) کی  مصری عورت، جسے دنیا کی سب سے موٹی عورت خیال کیا جا رہا ہے،  کی زندگی بچانے کے لیے اس  کے موٹاپے کو ختم کرنے  کی سرجری ممبئی،بھارت میں ہوگی۔
ایمان احمد موٹاپے کے باعث 25سالوں سے اپنے گھر  سے باہر بھی نہیں آئی۔ ایمان کو خصوصی طور پر تبدیل شدہ ائیربس کے ذریعے بھارت پہنچایا گیا ۔

(جاری ہے)


36سالہ ایمان کے سفر کو آرام دہ بنانے کے لیے ڈاکٹر 10 دنوں سے تیاری کر رہےتھے ۔

ڈاکٹروں کی کوشش تھی کہ سفر کی وجہ سے ایمان کی حالت خراب نہ ہو۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایمان کو ایک کرین کی مدد سے اٹھا کر سیفی ہسپتال پہنچایا گیا ، جہاں اس کی وزن کم کرنے کی سرجری ہوگی۔
خیال ہے  کہ ایمان کا وزن 78 سٹون (495 کلوگرام) ہے۔ اگر اس کی تصدیق ہو جاتی ہے تو  وہ موٹاپے میں امریکا کی 46 سٹون(292 کلوگرام) کو پیچھے چھوڑ دے گی ۔
دنیا کی سب سے موٹی 500 کلوگرام کی عورت کا موٹاپا ختم کرنے کےلیے آپریشن ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu