ماں بچے کو منفی 21 سینٹی گریڈ کی سردی میں دو سالہ بچے کو باہر چھوڑ گئی مگر کتے نے اسے دو دن تک گرم رکھ کر زندہ بچا لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 11 فروری 2017 23:51

ماں بچے کو منفی 21 سینٹی گریڈ کی سردی  میں دو سالہ بچے کو باہر چھوڑ گئی مگر کتے نے اسے دو دن تک گرم رکھ کر زندہ بچا لیا

ایک گھریلو کتے نے شدید سردی میں  گھر کے سرد پورچ میں میں موجود دو سالہ بچے کو دو دن تک گرم رکھ کر زندہ رہنے میں مدد دی۔
التائی، روس کے علاقے میں ایک ماں اپنے دوسالہ بچے کو منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ میں گھر کے پورچ میں چھوڑ گئی تھی لیکن اس کے کتے ، جسے اب ”ہیرو“ کا نام دیا جا رہا  ہے، نے بچے کی دیکھ بھال کی اور اس کے لیے مسیحا بن گیا۔کتے نے دودن تک بچے کو گرم رکھا، جس کے بعد بچہ ہمسایوں کو زندہ مل گیا ۔

(جاری ہے)

جس وقت بچہ باہر تھا تب درجہ حرارت منفی 21 ڈگری تک گر گیا تھا، جس کی وجہ سے بچے کو ہائپو تھرمیا ہو گیا ۔
ہمسایوں کو یہ بچہ جنوری میں ملا تھا لیکن بچہ ابھی تک ہسپتال میں داخل ہے۔اس کی ماں کو اس غفلت پر نہ صرف جیل ہو سکتی ہے بلکہ بچے کو اس کی تحویل سے واپس بھی لیا جا سکتا ہے۔
بچے کی ماں جب چار دن بعد آئی تو اس نے دیکھا کہ اس کے ہمسائے بچے کی دیکھ بھال کر رہے ہیںَ۔ ایک اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچے کی ماں پر مجرمانہ غفلت کے تحت مقدمہ قائم کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ اس نے بچے کو جان بوجھ کر سردی میں چھوڑا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu