تیز ہواؤں نے سیمی ٹرک کو پولیس کی گاڑی پر گرا دیا۔ ویڈیو وائرل

Ameen Akbar امین اکبر پیر 13 فروری 2017 22:31

تیز ہواؤں نے سیمی ٹرک کو پولیس کی گاڑی پر گرا دیا۔ ویڈیو وائرل

وائیومنگ سٹیٹ ہائی وے پیٹرول کی گاڑی کے رئیر فیسنگ کیمرہ نے ایک سیمی ٹرک کے پولیس گاڑی پر گرنے کی فوٹیج ریکارڈ کی ہے۔ اس سیمی ٹرک کے گاڑی پر گرنے کی وجہ تیز رفتاری نہیں بلکہ انتہائی تیز ہوائیں تھیں۔
یہ ویڈیو 7 فروری کو ریکارڈ کی تھی، جسے بعد میں فیس بک پر پوسٹ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)


ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سیمی ٹرک سٹرک پر آتا ہے اور پولیس کی گاڑی کے پاس پہنچ کر تیز ہواؤں کے باعث گاڑی پر گر جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ سیمی ٹرک 30 سے 35 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جا رہا تھا کہ پولیس کی گاڑی پر آ کر گر گیا۔
اس ویڈیو میں کیپشن میں پولیس عوام کو کہا ہے کہ وہ تیز ہواؤں کی وارننگ پر کان دھرا کریں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu