باپ نے اپنے بیٹے تیراکی سکھانے کے لیے اسے جھیل میں پھینک دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 13 فروری 2017 23:37

باپ نے اپنے بیٹے تیراکی سکھانے کے لیے اسے جھیل میں پھینک دیا

ایک باپ نے اپنے بیٹے کو تیراکی سکھانے کے لیے اسے جھیل میں پھینک دیا۔
ایک ویڈیو کلپ، جسے چین میں فلمایا گیا ہے، میں دکھایا گیا ہے کہ پانی سے خوفزدہ ایک بچے کو اس کا باپ سر سے اونچا اٹھاتا ہے اور پانی میں پھینک دیتا ہے۔

(جاری ہے)


ویڈیو کے شروع میں دکھایا گیا ہے کہ باپ اپنے بیٹے کو کھینچتا ہوا پانی میں لے جا رہا ہوتا ہے مگر بچہ پانی میں جانے سے ڈر رہا ہوتا ہے اور چیخیں مار کر رو رہا ہوتا ہے مگر پھر بھی باپ بچے کے کپڑے اتار کر اسے پانی میں پھینک دیتا ہے۔ پانی میں گرنے کے بعد بچہ ہاتھ پاؤں مار کر اپنا سر پانی سے باہر رکھنےکی کوشش شروع کر دیتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu