آئس لینڈ کی پولیس نے ڈرائیوروں کو شمالی روشنیوں کی طرف سے دیکھنے سے منع کردیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 14 فروری 2017 23:53

آئس لینڈ  کی پولیس نے ڈرائیوروں کو شمالی روشنیوں کی طرف سے دیکھنے سے منع کردیا

پولیس نے آئس لینڈ میں آنے والے سیاحوں کو اپنی نظریں شمالی روشنیوں کی بجائے سٹرک پر مرکوز رکھنے کا کہا ہے۔اس سے پہلے پولیس نے دو ڈرائیوروں کو خراب ڈرائیونگ پرروکا تو انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ دوران ڈرائیونگ شمالی روشنیوں کی طرف دیکھ رہے تھے۔
شمالی روشنی جسے جنوبی روشنی یا ارورہ بھی کہا جاتا ہے قطبین کے اعلیٰ طول بلد علاقوں میں  آسمان میں  نظر آنے والی ایک قدرتی دلفریب روشنی ہے۔

(جاری ہے)


پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک کار دیکھی جو بڑی مشکل سے خود کو سڑک کی دائیں لین میں رکھ  پا رہی تھی۔پولیس کا خیال تھا کہ ڈرائیور نشے میں ہے مگر  جب اسے روکا گیا توڈرائیور نے کہا کہ  شمالی روشنیاں اس کی توجہ ہٹا رہی تھیں۔اسی طرح کے ایک اور واقعے میں پولیس نے ایک اور گاڑی کو روکا جو کبھی لین میں آ جاتی تھی اور کبھی باہر نکل جاتی تھی۔ جب اسے روکا گیا تو ڈرائیور نے کہا کہ  اس کی نظریں بار بار روشنیوں کی طرف اٹھ رہی تھیں۔
پولیس نے ڈرائیوروں کو حادثے سے بچنے کے لیے دوران ڈرائیونگ روشنیوں کی طرف دیکھنے سے منع کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu