بھارتی آرٹسٹ نے دنیا کا سب سے بڑا ریت کا قلعہ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 فروری 2017 23:55

بھارتی آرٹسٹ نے دنیا کا سب سے بڑا ریت کا قلعہ بنا لیا
بچوں کو  ساحل سمندر پر یا گلی محلے میں  ریت سے گھر وندے بنانا بہت پسند ہوتا ہے۔ ریت سے گھروندے بنانا بچوں کو ہی نہیں بلکہ بڑوں کو بھی پسند ہوتا ہے لیکن بڑے بچوں کے گھروندوں کے برعکس بڑی چیزیں جیسے بڑے قلعے  وغیرہ بناتے ہیں۔ ریت سے گھروندے یا  مختلف اشیاء بنانے کا فن اتنی ترقی کر گیا ہے کہ اسے سکھانے کے لیے باقاعدہ انسٹی ٹیوب بن چکے ہیں۔

ایسے ہی ایک انسٹی ٹیوٹ، سدرسن سینڈ انسٹی ٹیوٹ، کو چلانے والے بھارتی آرٹسٹ سدرسن پٹنائک اور اس کے 45 شاگردوں نے   ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔ انہوں دنیا کا سب سے اونچا ریت کا قلعہ بنا کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔ ریت کا یہ قلعہ 48 فٹ اور 8 انچ اونچا ہے اور انہوں نے اسے اوڈیسہ کے مقام پوری میں بنایا ہے۔

(جاری ہے)


ریت کے اس قلعے کا محیط 530 فٹ ہے۔

اس پر کئی طرح کے ڈیزائن بھی بنائے گئے ہیں اس  کے درمیان میں ”ورلڈ پیس“ کے الفاظ بھی لکھے گئے ہیں۔
اس سے پہلے یہ ورلڈ ریکارڈ 45 فٹ اور 10.25 انچ کے ریت کے قلعے کے پاس تھا جسے ورجینیا کی بیچ، میامی،  فلوریڈا میں ٹیڈ سیبرٹ نے بنایا تھا۔
دوسرے ریکارڈ کے برعکس، جن میں ریت اٹھانے کے لیے مشینری استعمال ہوتی ہے، سدرسن اور اس کے شاگردوں  نے یہ ریکارڈ ہاتھوں سے مٹی اٹھا اٹھا کر بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu