ائیر لائن نے قدامت پرست یہودیوں کےپورے گروپ کو جہاز سے باہر نکلتے ہی گرفتار کرا دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 فروری 2017 23:55

ائیر لائن نے قدامت  پرست یہودیوں کےپورے گروپ کو جہاز سے باہر نکلتے ہی گرفتار کرا دیا
تل ابیب سے لندن لوٹن جانے والی ایزی جیٹ کی پرواز کے دوران  کالے ہیٹ پہنے قریباً 10 یہودیوں کے ایک گروپ نے  عورتوں کے ساتھ بٹھائے جانے پر ہنگامہ کر دیا۔ یہ ہنگامہ اس وقت تک جاری رہا  جب تک سٹاف نے انہیں  عورتوں سے الگ دوسری سیٹیں نہیں دیں۔ اسی دوران سٹاف کو پولیس کوبھی کال کرنا پڑی۔

(جاری ہے)

ایک فلائٹ اٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ اپنی 11 سالہ سروس کے دوران اسے کبھی ایسا بدترین تجربہ نہیں ہوا۔


ان کی بدتمیزی دیکھ کر کئی عورتیں اپنی جگہ سے کھڑی ہو گئیں تاکہ ان کو مرضی کی سیٹ مل جائے اور جہاز منزل مقصود تک پہنچ سکے۔
جس وقت جہاز لوٹن میں اترا باہر بریڈفورڈ شائر پولیس ان یہودیوں کےانتظار میں کھڑی تھی۔ایزی جیٹ کے ترجمان نے بھی تصدیق کی کہ 13 فروری کو تل ابیب سے لندن جانے والی پرواز  کے اترتے ہیں پولیس نے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu