13 سالہ فلسطینی سپائیڈر بوائے نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 17 فروری 2017 23:49

13 سالہ فلسطینی سپائیڈر بوائے نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

سپائیڈر بوائے کےنام سے مشہور 13 سالہ فلسطینی لڑکے  ایک نیاورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔ محمد الشیخ نے سینے کے بل لیٹ کر اپنی ٹانگوں کو اپنے سارے جسم کے گرد ایک منٹ میں 38 بار گھما کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)


محمد الشیخ نے عمان ، اردن میں اورنج اردون اور وطنیا موبائل فلسطین کی طرف سے منعقدہ تقریب میں  جسم کے گرد ایک منٹ میں 29 بار ٹانگیں گھمانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
محمد الشیخ کا کہنا ہے کہ  اپنے سے بڑی عمر کے شخص کا ریکارڈ توڑ کر اور گینیز ورلڈ ریکار کا اعزاز پاکر بہت خوش ہے۔ اسے امید ہے کہ جلد ہی وہ غزہ کی پٹی کو چھوڑ کر ساری دنیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu