بھارتی فنکار نے آگ سے دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ بنا کر ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 28 فروری 2017 23:48

بھارتی فنکار نے آگ سے دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ بنا کر ورلڈ ریکارڈ بنا لیا
آگ کو بہت سے مقاصد کےلیے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اسے مصوری کےلیے استعمال کرنے کا کسی نے نہیں سوچا ہوگا۔
بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈودرا سے تعلق رکھنے والے کمال رانا کا کمال یہ ہے کہ وہ آگ کے شعلوں سے مصوری کے فن پارے بنا لیتا ہے۔آگ کے شعلوں سے ہی دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ بنا کر کمال رانا نے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

(جاری ہے)


دوسرے مصوروں کے برعکس کمال رانا پینٹ برش وغیرہ استعمال نہیں کرتا بلکہ وہ آگ کے شعلے، ماچس کی تیلیاں، آگ پکڑے والا کیمیکل اور پاؤڈر کو استعمال کر کے پینٹنگ بناتا ہے۔

کمال رانا نے اپنی پینٹنگ میں کرکٹروں کو کرکٹ کھیلتے دکھایا ہے۔ یہ پینٹنگ 63 فٹ لمبی اور 7 فٹ چوڑی ہے۔ کرکٹ کے حوالے سے بھی یہ سب سے بڑی پینٹنگ ہے۔ کمال رانا کی خواہش ہے کہ اس پینٹنگ کو کرکٹ گراؤنڈ میں آویزاں کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu