400 ڈالر میں تیار ہونے والے آسکر ایوارڈ کو صرف 1 ڈالر میں فروخت کیا جا سکتاہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 28 فروری 2017 23:49

400 ڈالر میں تیار ہونے والے آسکر ایوارڈ کو صرف 1 ڈالر میں فروخت کیا جا سکتاہے
جس طرح تعلیم و تحقیق سے وابستہ لوگوں کے لیے نوبل پرائز سب سے بڑا انعام ہے اسی طرح شوبز سے وابستہ لوگوں کا خواب آسکر ایوارڈ ہے۔
سونے سے بنے آسکر ایوارڈ کو بنانے پر 400 ڈالر خرچ ہوتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر کوئی آسکر کو فروخت کرنا چاہے تو کتنے میں فروخت ہوگا؟
آسکر ایوارڈ پانے والا کوئی شخص اگر اپنا ایوارڈ فروخت کرنا چاہے تو اسے صرف 1 ڈالر حاصل ہوگا۔

یعنی اس سے حاصل ہونے والی رقم سے ایک سستی چاکلیٹ ہی خریدی جا سکے گی۔

(جاری ہے)


اصل میں 2015 کے ایک مقدمے کے فیصلے کے مطابق اگر کوئی شخص اپنا آسکر ایوارڈ نیلام یا فروخت کرنا چاہے تو اس کا سب سے پہلا حقدار اکیڈمی آف موشن پکچرز آف آرٹس اینڈ سائنس ہوگا، جو قانونی طور پر ٹرافی کو 1 ڈالر میں خرید سکتا ہے۔ اس سال ڈالر کی کم قدر کے باعث یہ رقم 80 پنس ہوگی۔


ایسا نہیں ہے کہ آسکر ایوارڈز کی ٹرافیاں کبھی فروخت ہی نہیں ہوئیں۔ 1999 میں مائیکل جیکسن نے 1939 کی گون ود دی ونڈز کے بیسٹ پکچر ایوارڈ کی ٹرافی 15 لاکھ 42 ہزار میں خریدی تھی۔ سٹیون سپیل برگ کے خود کے پاس 3 آسکر ایوارڈز ہیں مگر پھر بھی اس نے کئی اداکاروں سے آسکر ٹرافیاں خریدی ہیں تاہم 2015 کے عدالتی فیصلے کے بعد اس نے یہ ٹرافیاں اکیڈمی کو واپس کر دیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu