99 سالہ عورت نے گرفتار ہو کر اپنی زندگی کی آخری خواہش بھی پوری کرلی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 28 فروری 2017 23:49

99 سالہ عورت نے گرفتار ہو کر اپنی زندگی کی آخری خواہش بھی پوری کرلی

تمام افراد چاہتے ہیں کہ وہ لمبی عمر پائیں، خوش اور صحت مند رہیں۔ اس کے علاوہ بھی انسان کی بہت سی خواہشیں ہوتی ہیں اور اکثر خواہشوں کے پورا نہ ہونے پر دکھ بھی ہوتا ہے۔
اسی طرح کی، اپنی زندگی میں تمام خوشیاں پانے والی، ایک عورت کو 99 سال کی عمر میں دکھ تھا  تو اپنے گرفتار نہ ہونے کا۔ پولیس کو جب اس عورت کی خواہش معلوم ہوئی تو اس نے بھی اس خواہش کا احترام کرتے ہوئے بوڑھی خاتون کو گرفتار کر کے جیل پہنچا دیا۔


نیدرلینڈ کی پولیس نے اپنے فیس بک پیج پر ایک بوڑھی عورت کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر مین عورت کو ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنے اور حوالات میں بیٹھے دکھایا گیا ہے۔ حیرت انگیز طور پر تصاویر میں نظر آنے والی بوڑھی عورت اپنی گرفتاری پر بہت خوش دکھائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

اسے حوالات میں بیٹھے مسکرا کر کیمرے کی طرف ہتھکڑی کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔


پولیس نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے لکھا کہ قریباً سو سال کی ایک عورت کی پوتی نے اپنی دادی کی خواہشوں میں سے آخری خواہش کو پورا کرنے کے لیے پولیس سے مدد مانگی۔ اس عورت کی پوتی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی داری گرفتاری کے تجربے سے گزرتے ہوئے حوالات میں بند ہونا چاہتی ہے۔
پولیس افسران نے اینی نام کی عورت کی خواہش کو پورا کرنے کا انتظام کیا اور اسے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔
ہزاروں افراد نے بوڑھی عورت کی خواہش کو پورا کرنے پر پولیس کی تعریف کی ہے۔

99 سالہ عورت نے گرفتار ہو کر اپنی زندگی کی آخری خواہش بھی پوری کرلی

Browse Latest Weird News in Urdu