پنسلوینیا سے تعلق رکھنے والی عورت کا وزن ایک ہی دن میں 200 پاؤنڈ کم ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 مارچ 2017 23:39

پنسلوینیا سے تعلق رکھنے والی عورت کا وزن ایک ہی دن میں 200 پاؤنڈ کم ہوگیا
پنسلوینیا سے تعلق رکھنے والی ایک عورت 16 سالوں سے اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ وزن کم کرنے کےلیے وہ ورزشیں کرتی اور ڈاکٹر کی تجویز کی ہوئی خوراک کھاتی مگر اس کا وزن 350 پاؤنڈ سے بھی زیادہ ہو گیا جو اس کے پیٹ سے ٹیومر نکالنے سے ایک ہی دن میں 200 پاؤنڈ کم ہوگیا ہے۔
71 سالہ میری کلانسی کا کا کہنا ہے کہ وہ بہت عرصے سے وزن کم کرنے کی کوشش کر رہی تھی مگر اس کا وزن 365 پاؤنڈ تک بڑھ گیا۔

(جاری ہے)


میری کے مطابق ڈاکٹروں نے پہلے اسے ورزش کرنے اور متوازن خوراک کھانے کا کہا لیکن اس کے باوجود بھی اس کا وزن بڑھتا ہی رہا۔ پچھلے نومبر میں میری کی ٹانگ میں خون کے لوتھڑے بن گئے۔ اس پر ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کے وزن بڑھنے کی وجہ اس کے پیٹ کا ٹیومر ہے۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے میری کے پیٹ سے 140 پاؤنڈ وزنی ٹیومر اور 40 پاونڈ کی فالتو جلد نکال دی۔
میری کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد اسے بہت زیادہ عجیب محسوس ہو رہا ہے۔ اسے لگتا ہے کہ جیسے وہ اندر سے بالکل خالی ہوگئی ہے۔ میری کے سارے پرانے کپڑے اس کے پہننے کے قابل نہیں رہے۔ میری کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد گھر آ کر اس کا وزن 10 پاؤنڈ بڑھ گیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu