برطانیہ کا حقیقی بادشاہ کون؟ ایک نیا امریکی وارث سامنے آ گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 2 مارچ 2017 23:52

برطانیہ کا حقیقی بادشاہ کون؟ ایک نیا امریکی وارث سامنے آ گیا
کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا دعویٰ ہے کہ ویلز کے تخت کا اصل وارث وہی ہے۔
ویٹ ریج، کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے ایلن پنجم ایوانز نے ایک انگریزی اخبار میں دوکالمی اشتہار شائع کرایا ہے ، جس میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پہلے شاہ ویلز کی اولاد میں سے ہے اور اس نے اسی اشتہار میں مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی تخت اس کے حوالے کیا جائے۔
ایوانز نے اپنے اس اشتہار کو بطور قانوی نوٹس کے شائع کرایا ہے۔

(جاری ہے)

ایوانز نے نوٹس میں تمام برطانوی، ویلش، سکاٹ اور دیگر تمام متعلقہ افراد کو مخاطب کر کے بتایا ہے کہ وہ کنیڈا ویلڈگ کی اولاد ہے اور امریکا میں رہ رہا ہے۔ ایوانز کا کہنا ہے کہ وہ 30 دنوں تک برطانیہ واپس جا کر اپنی تاریخی جائیداد حاصل کرے گا جس میں 17 ریاستیں شامل ہیں۔
ایوانز اس سے پہلے 2012 میں جارجیا کی ٹویگ کاؤنٹی کی ایک جائیدار کی ملکیت کا دعویٰ بھی کر چکا ہے۔ اس جائیدار میں 35 گھر، ایک چرچ اور ایک شوٹنگ رینج شامل ہے۔ جارجیا کی سپریم کورٹ نے ایک سال کی کاروائی کے بعد اس کے مقدمے کو خارج کر دیا تھا۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu