شمالی لندن سے 227 کلوگرام(500 پاؤنڈز) وزنی بم ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 3 مارچ 2017 23:50

شمالی لندن سے 227 کلوگرام(500 پاؤنڈز) وزنی بم ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس
شمالی لندن کے علاقے میں ایک زیر تعمیر عمارت سے دوسری جنگ عظیم میں نہ پھٹ سکنے والا 227 کلوگرام(500 پاؤنڈز) وزنی بم ملا ہے۔ بم ملنے پر حکام نے تقریباً 500 میٹر کے علاقے کو خالی کرا لیا ہے۔ بم ملنے پر مقامی افراد نے رات اپنے گھروں سے باہر ایک مقامی چرچ میں گزاری۔
رپورٹس کے مطابق یہ بم زمین میں گہرائی میں دفن تھا۔

(جاری ہے)

تعیمراتی مزدور یہاں رہائشی عمارت بنانے کےلیے کام کر رہے تھے۔


جمعے کی صبح کو رائل انجینئرز ایند لاجسٹک کور کے ماہرین نے بم کے گرد ایک حفاظتی دیواربنا دی تھی بم ڈسپوزل اسکواڈ بم کی محفوظ منتقلی کیلئے کام کررہی ہے ۔
اگست 2015 میں بھی لندن کے علاقے بیتھل گرین سے  زمین کی کھدائی کے دوران 250 کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا جو دوسری عالمی جنگ کے دوران کسی وجہ سے نہ پھٹ سکا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu