فوری طور پر پیزا آرڈر کرنے کے لیے پیزا ہٹ نے بٹن والے جوتے لانچ کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 3 مارچ 2017 23:53

فوری طور پر پیزا آرڈر کرنے کے لیے پیزا ہٹ نے بٹن والے جوتے لانچ کر دئیے
پیزا ہٹ نے باسکٹ بال کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لیے فوری طور پر پیزا آرڈر کرنے کے لیے نئے جوتے لانچ کیے ہیں۔ ان جوتوں میں ایک خفیہ بٹن شامل کیا گیا ہے جسے دباتے ہی پیزا آرڈر ہو جائے گا۔
ان جوتوں کو این سی اے اے کالج باسکٹ ٹورنامٹ کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔پیزا ہٹ نے ان جوتوں کے صرف 64 جوڑے بنائے ہیں۔

(جاری ہے)

پیزا ہٹ نے ان جوتوں میں بلو ٹوتھ اور جیولوکیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے، جس کی وجہ سے بٹن دباتے ہیں پیزا جوتے پہننے والے تک پہنچ جاتا ہے۔


یہ ٹیکنالوجی موبائل ایپ کے ذریعے کام کرتی ہے۔ صارفین موبائل ایپ میں پہلے سے ہی اپنی مرضی کا پیزا سیٹ کر سکتےہیں، جس کی وجہ سے بٹن دباتے ہیں صارف کی مرضی کا پیزا اُس تک پہنچ جاتا ہے۔ پیزا ہٹ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کچھ جوتے مستقبل میں بھی عوام کے لیے لانچ کیے جائیں گئے۔

Browse Latest Weird News in Urdu