سمارٹ فون ایپ سے صارفین اپنے مرنے والے رشتے داروں کے ساتھ سیلفی بنا سکیں گے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 3 مارچ 2017 23:53

سمارٹ فون ایپ سے صارفین اپنے مرنے والے رشتے داروں کے ساتھ سیلفی بنا سکیں گے
جنوبی کوریا کی کمپنی نے ایک سافٹ وئیر بنایا ہےجس کی مدد سے لوگ اپنے مرنے والے پیاروں کی ڈیجیٹل شخصیت کے ساتھ باتیں کرنے کے علاوہ اُن کے ساتھ سیلفی بھی بنوا سکتے ہیں۔
With Me نامی ایپ کے کام کرنے کا طریقہ کچھ اس طرح ہے کہ صارفین کو، جب کہ وہ زندہ ہوں، ایک سکینگ بوتھ کا وزٹ کرنا پڑتا ہے۔یہاں کمپیوٹر اُن کی تھری ڈی سکینگ کرتا ہے اور اُن کی ڈیجیٹل شخصیت بنا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اس ڈیجیٹل شخصیت کو ایپ میں لوڈ کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد وہ صارف اپنی خود کی ڈیجیٹل شخصیت کے ساتھ باتیں کر سکتا ہے اور اس کے ساتھ سیلفی بنا سکتا ہے جبکہ اُس کے بعد اُس کے پیارے اس ڈیجیٹل شخصیت کے ساتھ سیلفی بنا سکتے ہیں۔ اس سے باتیں کر سکتے ہیں۔
یہ بالکل پوکیمون گیم کی طرح ہے جس میں پوکیمون حقیقت میں موجود نہیں ہوتے مگر موبائل پر نظر آ رہے ہوتے ہیں۔ اس طرح ود می ایپ میں ڈیجیٹل شخصیت صرف موبائل میں ہی موجود ہوگی اور لوگ اس کے ساتھ کھڑے ہو کر تصاویر بھی بنوا سکیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu