اگر زمین پر صرف 100 افراد رہتے ہوں تو؟

Ameen Akbar امین اکبر پیر 6 مارچ 2017 23:50

اگر زمین پر صرف 100 افراد رہتے ہوں تو؟

دنیا کی آبادی سے متعلق اعداد و شمار کو  بہت ہی آسان طریقے سے بیان کیا جائے تو اسے فیصد  یا 100 افراد پر مشتمل آبادی کے اعداد وشمار کی صورت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔
اگر اس وقت دنیا کی جتنی بھی آبادی ہے اسی تناسب سے کم ہو کر صرف 100 افراد ہو تو ان میں سے 60 کا تعلق ایشیاء سے ، 11 کا یورپ سے، 14 کا امریکا سےاور 15 کا افریقا سے ہوگا۔
ان 100 افراد میں سے 33 کا تعلق عیسائیت سے، 21 کا اسلام سے، 14 کا ہندومت سے، 6 کا بدھ مت سے، 10 کا دوسرے مذاہب سے اور 16 کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہوگا۔


ان 100 افراد میں سے 12 چینی بولنے والے، 6 ہسپانوی بولنے والے، 5 انگریزی بولنے والے، 4 ہندی بولنے والے، 3 عربی بولنے والے اور باقی تمام 6500 مختلف زبانیں بولنے والے ہونگے ۔
اگر دنیا میں صرف 100 افراد ہوں تو ان میں سے 86 لکھ اور پڑھ سکتے ہونگے جبکہ 14 ناخواندہ ہونگے۔

(جاری ہے)

100 میں سے 15 روز کے 2 ڈالر، 56 افراد روز کے 2 سے 10 ڈالر، 13 افراد روز کے 10 سے 20 ڈالر، 9 افراد 20 سے 50 ڈالر،6 افراد روز کے 50 سے 90 ڈالر اور 1  شخص روز کے 90 ڈالر سے زیادہ خرچ کررہا ہوگا یعنی صرف ایک شخص کے کنٹرول میں 50 فیصد رقم ہوگی۔


وزن کے اعتبار سے دیکھا جائے تو ان 100 افراد میں سے 1 فاقہ کشی کر رہا ہوگا۔ 15 کو کم خوراک مل رہی ہوگی۔ 63 کا وزن نارمل ہوگاجبکہ 21 افراد موٹے ہونگے۔
صاف پانی کی دستیابی کے حوالے سے دیکھا جائے تو100 میں سے 87 افراد کو صاف پانی دستیاب ہوگا جبکہ 13 غیر معیاری گدلا پانی پی رہے ہونگے۔
رہنے کی سہولیات کے حوالے سے دیکھا جائے تو 100 میں سے 77 افراد کے پاس رہنے کو گھر ہوگا جبکہ 23 کے پاس رہائشی سہولیات نہیں ہوگی۔انٹرنیٹ کی دستیابی کے حوالے سے دیکھا جائے تو 44 فیصد کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت ہوگی جبکہ 56 فیصد انٹرنیٹ سے محروم ہونگے۔75 افراد کے پاس فون ہوگا جبکہ 25 اس سے محروم ہونگے۔100 میں سے 7افراد کالج کی تعلیم حاصل کر سکتے ہونگے جبکہ 93 اس سے محروم رہیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu