پرومیشن نامی طریقہ تدفین میں لاش میں سے دھاتیں بھی الگ کر لی جاتی ہیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 6 مارچ 2017 23:50

پرومیشن نامی طریقہ تدفین میں لاش میں سے دھاتیں بھی الگ کر لی جاتی ہیں
سوئیڈش سائنسدانوں کے متعارف کرائے گئے پرومیشن نامی ماحول دوست طریقہ تدفین  میں ٹیکنالوجی کی مدد سے مردے  کوذرات میں بدل دیا جاتا ہے۔
سوئیڈش ماہرحیاتیات سوسن ویگ ماساک نے 3 سال کی محنت کے بعد اس طریقے کو متعارف کرایا تھا۔اس طریقے میں لاش کے تابوت کو ایک مشین پر رکھا جاتا ہے۔ مشین لاش کو تابوت سے الگ کرتی ہے، لاش کو انتہائی ٹھنڈا کرتی ہے اوراسے ذرات میں بدل دیتی ہے۔

(جاری ہے)


اس حوالے سے جاری کی گئی ویڈیو میں بتایا گیاہے کہ  مشین پر لاش کو تابوت سے نکالنے کے بعد مائع نائٹروجن سے منفی 196 ڈگری سینٹی گریڈ پر ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ اتنی ٹھنڈ میں لاش ایک طرح کے کرسٹل میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد وائبریشن کے ذریعے لاش کو ذرات میں بدل دیا جاتا ہے۔ ان ذرات میں پانی بھی ہوتا ہے اس لیے اسے ڈرائیر سے خشک کیا جاتا ہے۔ خشک ہونے کے بعد لاش کا وزن تقریباً 30 فیصد رہ جاتا ہے۔ اس کے بعد مشین لاش کے ذرات سے مختلف دھاتیں الگ کرتی ہے اور باقیات کو رشتے داروں کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔ رشتے دار ان باقیات کو دفنا دیتے ہیں۔ کچھ عرصے بعد یہ باقیات مٹی میں تبدیل ہوجاتی ہیں اور قبر پر اگے پودوں میں شامل ہوجاتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu