کسی کو امید نہ تھی کہ خرگوش کا سوراخ خفیہ نائٹ ٹمپلر غاروں کے نیٹ ورک تک لے جائے گا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 8 مارچ 2017 23:49

کسی کو امید نہ تھی کہ خرگوش کا سوراخ خفیہ نائٹ ٹمپلر غاروں کے نیٹ ورک تک لے جائے گا
شروپشائر ، مغربی مڈ لینڈز کے کھیتوں میں واقع خرگوش کے سوراخ کو دیکھ کر کسی کو یقین نہیں آئے گا کہ اس کے نیچے 700 سالہ قدیم غاروں کا ایک جال ہو سکتا ہے۔
یہ سوراخ 700 سال قدیم نائٹ ٹمپلر(نائٹ ٹمپلرز  جماعت یروشلم میں 1118 میں قائم ہو ئی ۔ اس کا مقصد مسیحوں کی کتاب مقدس اور ان کی متبرک مقامات کی حفاظت تھا) غاروں کے ایک جال تک جاتا ہے۔ یہ غیر معمولی غار کھیت سے صرف ایک میٹر نیچے ہیں۔

(جاری ہے)


برمنگھم سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر مائیکل سکاٹ نے ان غاروں کا دورہ کیا اور اس کی تصاویر بنائی جو انٹرنیٹ پر کافی مشہور ہو رہی ہیں۔
33 سالہ مائیکل کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو  سوراخ کی حقیقت نہ پتا ہو تو آپ اسے خرگوش کا کیا ہوا کوئی سوراخ سمجھ کر اس کے پاس سے گزر جائیں۔
مائیکل کا کہنا ہے کہ ان غاروں کو  بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ بارش کی وجہ  سے غاروں میں  کچھ جگہوں پر تو کیچڑ ہوگیا تھا مگر اکثر جگہیں بالکل خشک  ہیں۔


کسی کو امید نہ تھی کہ خرگوش کا سوراخ خفیہ نائٹ ٹمپلر غاروں کے نیٹ ورک ..

Browse Latest Weird News in Urdu