برطانوی ٹاؤن میں قسم اٹھانے پر پابندی لگانے کی تجویز

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 8 مارچ 2017 23:49

برطانوی ٹاؤن میں قسم اٹھانے پر پابندی  لگانے کی تجویز
ایک برطانوی ٹاؤن میں قسم اٹھانے سمیت دوسرے سماج دشمن برتاؤ پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
راچڈیل بورو کونسل نیا    پبلک سپیس پروٹیکشن آرڈر متعارف کرانا چاہتی ہے۔ اس کے تحت اگر کوئی  غلیظ یاگالم گلوچ والی زبان استعمال کرتا پایا گیا تو اسے وارننگ دی جائے گی یا جرمانہ کیا جائے گا یا پھر علاقہ بدر کر دیا جائے گا۔
اس اقدام کے تحت علاقے میں بھیک مانگنے، تیز آواز میں موسیقی چلانے، کار کے انجن کی آواز تیز کرنے، گلی میں شراب پینے، بغیر اجازت چندہ جمع کرنے،  سکیٹ بورڈنگ سمیت بہت سی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔


کونسل میں پیش کی گئی ان تجاویز کے خلاف انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپس بھی سرگرم ہو گئے ہیں۔ اُنکا کہنا ہے کہ قسم اٹھانے پر پابندی لگانا اختیارات کا ناجائز استعمال ہے۔

(جاری ہے)

تجاویز میں قسم اٹھانے کی تشریح مبہم ہے اور اسے ہر کسی پر لاگو کرنا ممکن نہیں۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپس کا کہنا ہے کہ بھیک مانگنے پر پابندی لگانے سے غریب افراد قانون شکنی کے بھی مرتکب ہونگے۔
کونسل لیڈر رچرڈ فرنل کا کہنا ہے کہ یہ پابندی لوگوں کی زندگی اجیرن کرنے والے چند لوگوں کو ہی متاثر کرے  گی۔رچرڈ کا کہنا ہے کہ ہم ٹاؤن سنٹر پر 250 ملین پاؤنڈ خرچ کر رہے ہیں اس لیے اسے فیملی فرینڈلی اور پرکشش جگہ بنانے کےلیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu