یوگا کی ماہر لڑکی ٹانگوں کی مدد سے چاقو سے آنکھوں میں کاجل لگاتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 9 مارچ 2017 23:54

یوگا کی ماہر لڑکی ٹانگوں کی مدد سے  چاقو سے آنکھوں میں کاجل لگاتی ہے
انامیکا کا تعلق اجمیر، راجھستان، بھارت سے ہے۔یوگا کی ماہر انامیکا اپنی ٹانگوں سے چاقو پکڑ کر چاقو کی نوک سے آنکھوں میں کاجل لگاتی ہے۔انامیکا  انڈیاز گوٹ ٹیلنٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ بھی کر چکی ہے۔
14سالہ انامیکا کا کہنا ہے کہ میں ایک شرمیلی اور قدامت پسند لڑکی ہوں۔انامیکا کا کہنا ہے کہ اسے شہرت پسند نہیں مگر کرتب دکھانا اچھا لگتا ہے۔


انامیکا نے 2 سال کی عمر میں اپنے باپ  35سالہ نریندر کمار کوٹھاری سے یوگا سیکھنا شروع کیا۔ نریندر اپنے بچوں کو کسی قابل بنانا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

نریندر کا کہنا ہے کہ میرے والدین کے پاس مجھے پڑھانے یا کسی قابل بنانے کے لیے رقم نہیں تھی لیکن میں اپنے بچوں کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں۔
نریندر خود بھی یوگا کا شوقین ہے مگر یوگا میں کوئی خاص مہارت حاصل نہیں کر سکا۔

وہ اسے گاؤں کا ہی کوئی کھیل سمجھتا تھا۔ اسے تو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ جو وہ کر رہا ہے وہ یوگا کہلاتا ہے۔
انامیکا کو اب فخر ہے کہ اس کا باپ جو کچھ حاصل نہ کر سکا اس کے پاس ہے۔انامیکا ہرروز دو گھنٹے یوگا کرتی ہے۔انڈیاز گوٹ ٹیلنٹ میں اپنے فن کے جوہر دکھانے کےعلاوہ وہ ملکی سطح پر بھی بہت سے میڈلز اور سرٹیفیکیٹس حاصل کر چکی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu